منگلورو ،27؍ ستمبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں پولیس نے آج صبح پی ایف آئی لیڈروں کے مکانوں پر چھاپہ مارا اور کئی لیڈروں کو احتیاطی حراست (preventive detention) میں لے لیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع جنوبی کینرا کے منگلورو ، الال اور تلپاڈی میں چھاپہ ماری کی گئی اور سی آر پی سی دفعہ 107 اور 151 کے تحت لیڈروں کو احتیاطی حراست میں لیا گیا ان کے نام اسماعیل انجینئر بجپے ، شریف پانڈیشور، اقبال کیٹیکال اور نوشاد سورتکل بتائے گئے ہیں ۔
اسی طرح اڈپی ضلع کے ہوڈے ، گنگولی ، آدی اڈپی اور بیندور میں بھی چھاپے مارے گئے اور پانچ پی ایف آئی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا ۔ جن کے نام الیاس ہوڈے ، عاشق کوٹیشور، رجب گنگولی ، خلیل سید بیندور اور اشرف آدی اڈپی بتائے گئے ہیں ۔